افسران نہیں بلکہ چیف ایگزیکٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ پنجاب پولیس کو عثمان بزدار چلا رہے ہیں یا چھوٹو گینگ؟۔ عظمیٰ بخاری

لاہور(پی این آئی)افسران نہیں بلکہ چیف ایگزیکٹو۔۔۔۔۔۔۔۔پنجاب پولیس کو عثمان بزدار چلا رہے ہیں یا چھوٹو گینگ؟۔ عظمیٰ بخاری،مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کو عثمان بزدار چلا رہے ہیں یا چھوٹو گینگ؟۔ فیاض چوہان پولیس کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلانے کا ڈرامہ بند

کردیں، 8 روز بعد بھی پنجاب پولیس موٹر وے واقعے کے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار نہیں کرسکی۔ افسران نہیں بلکہ چیف ایگزیکٹو بدلنے سے حالات بہتر ہوں گے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو قبضہ گروپوں کی سرغنہ قرار دیا۔ پنجاب میں آٹا ،چینی اور پیٹرول گینگز کے بعد قبضہ گینگ بھی سامنے آگیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شہری چوروں اور ڈاکوؤں جبکہ مائیں بہنیں درندہ صف بھیڑیوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے مزید کہا کہ حکومتی ترجمانوں کی تسلیاں اور دلاسے خواتین کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close