میٹرک کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ، وفاقی تعلیمی بورڈ نے سالانہ امتحان کیلئے نصاب کو کم کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021 کے لیے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے آئے بحران کی وجہ سے اگرچہ کئی ممالک میں نظام تعلیم متاثر ہوا وہیں پاکستان میں بھی نظام تعلیم میں کئی مسائل پیدا ہوئے۔وبا کی

وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث پاکستان کی وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کی ہے جس کے تحت سال 2021 میں میٹرک امتحانات کے نصاب میں کمی کر دی جائے گی جس کے نتیجے میں طلبہ کو سہولت فراہم ہو گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹرک کے طلبہ و طالبات کے لیے اچھی خبر ہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021 کے لیے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق موجودہ حالات میں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا کہ امتحان 2021 کے لئے معمول کے نصاب کو کم کیا جائے، نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا گیا ہے، طلبا و اساتذہ نصاب ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔نصاب میں کمی کے حوالے سے مزید معلومات فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر مہیا کر دیا گیا ہے۔جہاں سے نیا نصاب ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ویب سائٹس پر موجود نئے نصاب کی فہرست کے مطابق اردو،ریاضی ، اسلامیات،جنرل سائنس کے علاوہ فزکس،کیمسٹری اور بائیولوجی کی نصاب میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔دوسری جانب کورونا کیسز میں کمی کے بعد ملک بھر میں 6ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، پہلے مرحلے کے آغاز میں میٹرک کلاسز، کالجز اور یونیورسٹیز میں تدریسی عمل جاری ہے ۔تعلیمی اداروں میں ہینڈ سینی ٹائزر، ماسک، اور فاصلہ برقرار رکھنے کیلئےخصوصی انتظامات کئے گئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرل سینٹر نے اس حوالے سے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین بچوں کو ماسک پہنا کر بھیجیں۔ کھانسی یا بیماری کی صورت میں طلبا کو ہرگز سکول نہ بھیجیں۔ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ ہاتھ با قاعدگی سے دھوتے رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں