کورونا ویکسین کی تیاری،سعودی عرب کا روس کے ساتھ معاہدہ

ریاض (پی این آئی) کورونا ویکسین کی تیاری،سعودی عرب کا روس کے ساتھ معاہدہ، سعودی عرب نے کورونا ویکسین کے حصول کے لیے روس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔سعودی اخبارکے مطابق سعودی کیمیکل ہو لڈنگ گروپ اور روسی انویسٹمنٹ فنڈ نے اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔سعودی کیمیکل ہولڈنگ گروپ کی

دوا ساز کمپنی اجا فارما اور سعودی انٹرنیشنل بزنس لمیٹڈ کمپنی (سٹکو فارما) نے روسی انویسٹمنٹ فنڈ کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اس کے تحت روس سعودی عرب کو کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔مفاہمتی یادداشت میں یہ بات شامل ہے کہ روسی انویسٹمنٹ فنڈ اور سعودی کیمیکل ہولڈنگ گروپ مملکت میں ویکسین تیار کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کی منظوری حاصل کریں گے۔ روس کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب سمیت متعدد ملکوں کو کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ روسی انویسٹمنٹ فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل کیرل دیمترت نے کہا تھا کہ سعودی عرب اور روس نے کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز سے متعلق اصولی معاہدہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں