پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو موٹروے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے، جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(پی این آئی)پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو موٹروے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے، جسٹس لاہور ہائیکورٹ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گئی ہے اور پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو موٹروے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔لاہور

ہائیکورٹ میں چیف جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پرپولیس کے قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے کہ پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گئی ہے اور پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو موٹروے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پولیس گندے انڈوں کو نکال باہر کرے اور افسروں کو معاف کرنے کی روش چھوڑ دیں۔چیف جسٹس قاسم خان نے اگلی سماعت پر آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔واضح رہےکہ گجرپورہ موٹروے پر زیادتی کے کیس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومتی مشیر اور وزیر قانون موقع پر جا کر تصویریں بنا رہے ہیں، کیا وزیر قانون کوئی انویسٹی گیشن افسر ہیں جو موقع پر جا کر تصویریں بنا رہے ہیں، یہ تصویریں بعد میں سوشل میڈیا پرڈال کر دکھاتے ہیں کہ بڑا کام کررہے ہیں، پتا نہیں انویسٹی گیشن ہورہی ہے یا ڈرامے بازی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close