66فوجی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیےگئے

استنبول(پی این آئی)ترکی کے استغاثہ نے منگل کے روز 2016میں ناکام بغاوت کرنے والے نیٹ ورک کے ساتھ روابط کے شبہ میں کم از کم 66فوجی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔ریاستی خبررساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے عوامی استغاثہ کے احکامات پر مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے

کیلئے ملک بھر کے 28صوبوں میں بیک وقت آپریشن شروع کیا۔اس نے کہا کہ اب تک ڈیوٹی پر موجود فوجیوں سمیت 53مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔انادولو نے بتایا کہ آپریشن کے ہدف میں شامل تمام افراد پر امریکہ میں مقیم ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولِن کی سربراہی میں چلنے والے نیٹ ورک کے ساتھ روابط کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close