مغرب کیا کہے گا اس سے قطع نظر سرعام پھانسی ہونی چاہیے، حکومت بھی ڈٹ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سانحہ موٹروے جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت قانون سازی ہونی چاہئے،مغرب کیا کہے گا اس سے قطع نظر سرعام پھانسی ہونی چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سانحہ

موٹروے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کسی بھی معاشرے میں ایسے اندوہناک واقعات نہیں ہونے چاہیے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قانون سازی ہونی چاہیے،گجر پورہ زیادتی کے ملزم نے 2013میں بھی ماں بیٹی کے ساتھ زیادتی کی،شہباز شریف نے کل صرف موٹروے کی تعمیر اور لیب کے قیام پر بات کی، شہباز شریف نے کل اصل واقعے پر بات ہی نہیں کی، مغرب کیا کہے گا اس سے قطع نظر سرعام پھانسی ہونی چاہیے۔شبلی فراز نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے وہی کریں گے جو اسلام نے ہمیں سکھایا ہے، ہم سب مسلمان ہیں اور اسلامی قانون پرعمل کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close