5 یا 6 مزید عرب ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(پی این آئی )5 یا 6 مزید عرب ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ،ڈونلڈ ٹرمپ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 5 یا 6 مزید عرب ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہیں۔وائٹ ہاوس میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان ممالک سے بات چیت جاری ہے، ان ممالک کی تعداد پانچ یا چھ ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک تنازعات کی صورتحال سے تنگ آ چکے ہیں، سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی بہت مفید گفتگو ہوئی ہے، کچھ دنوں میں بہت اچھی باتیں سامنے آئیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close