موٹر وےواقعہ: ملزم عابد اور شفقت کے تیسرے ساتھی بالا مستری کو بھی گرفتار کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی):موٹر وےواقعہ: ملزم عابد اور شفقت کے تیسرے ساتھی بالا مستری کو بھی گرفتار کر لیا گیا، موٹروے زیادتی کیس میں مرکزی ملزم عابد اور شفقت کے تیسرے مبینہ ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق بالا مستری کو چیچہ وطنی میں کارروائی کرکے حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا

ہےکہ بالا مستری بھی مرکزی ملزم عابد کے ساتھ مختلف وارداتوں میں شریک رہا ہے، ملزم شفقت، عابد اور بالا مستری نے مل کر تقریباً 11 وارداتیں کیں۔پولیس کے مطابق ملزم بالا مستری نے بتایا کہ وہ عابد اور شفقت کے ساتھ مل کر کرول گاؤں کے قریب لوٹ مار کرتے تھے جہاں وہ درخت کے تنے سڑک پر رکھ کر گاڑیاں روکتے تھے اور ان میں موجود شہریوں سے وارداتیں کرتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزم نے مزید بتایا کہ موٹروے پر وہ بھی عابد اور شفقت کے ساتھ واردات کی نیت سے ہی نکلا تھا لیکن آدھے راستے سے ہی واپس چلا گیا۔دوسری جانب پولیس موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے جس میں اب تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close