عوام کیلئے نئی پریشانی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آ باد (پی این آئی )عوام کیلئے نئی پریشانی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج پندرہ ستمبر کو طلب کیا گیاہے- ذ رائع کے مطا بق کراچی کے عوام کیلئے بجلی دو روپے نواسی پیسے فی یونٹ تک مہنگی کئے جا نے کا امکان ہے حکومتی موقف یہ ہے

کہ کے الیکٹرک کا ٹیرف نیشنل ٹیرف سے کم ہے ۔ اجلاس میں پااہلیٹس کے مشکوک لائسنس کی منسوخی اور آئینی ترمیمی بل دو ہزار بیس سمیت سولہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا۔ رانا غلام قادر کے مطابق سینٹ کے انتخابات کا طریقہ کار اوپن کرنے کے لئے حکومت نے آئینی ترمیم تیار کر لی ہے۔دوہری شہریت کے حامل افراد بھی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہونگے ۔ پارلیمنٹ کے کسی بھی ایوان کا رکن منتخب ہونے کے بعد پہلے اجلاس سے ساٹھ دن میں حلف اٹھانا لازمی ہوگا ۔ ساٹھ دن میں حلف نہ اٹھانے کی صورت میں رکنیت ختم ہو جائے گی۔ آئینی ترامیم آج (منگل )کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش ہو گی۔ کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کے دو بل پیش ہونگے ۔ سینٹ کے انتخابات اوپن ووٹ سےکرنے کے لئے آئین کے آرٹیکل 59 اور226 میں ترمیم تجویز دی گئی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 226میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے انتخابات کے ساتھ سینٹ انتخابات کا لفظ بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔آئین کے آرٹیکل 63میں ترمیم دوہری شہریت کے حامل کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ دوہری شہریت کے حامل افراد منتخب ہونے کے بعد حلف سے قبل اپنی دوہری شہریت چھوڑ سکیں گے ۔ایوان کی رکنیت کا حلق لینے سے قبل شہریت چھوڑنے کا سرٹیفیکیٹ جمع کرانا ہوگا ۔ رکن منتخب ہونے کے بعد پہلے اجلاس سےساٹھ دن میں حلف اٹھانے کو لازمی قرار دینے کے لئے آئین کے آرٹیکل 65 میں ترمیم تجویز دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close