کل سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے، طلبہ و طالبات کیلئے اہم ہدایات بھی جاری کر دی گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)کل سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے، طلبہ و طالبات کیلئے اہم ہدایات بھی جاری کر دی گئیں، عالی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز کی شدت میں کمی کے بعد کل سے تمام تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جا رہے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے

مطابق 15ستمبر یعنی کل سے تمام تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جارہے ہیں، این سی او سی کی جانب سے پوسٹ کورونا ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول بھیجیں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی ہو۔این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ کھانسی یا بیماری کی علامات ہونے پر بچوں کو اسکول ہر گز نہ بھیجیں، اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے اور ٹیسٹ پازیٹیو آنے کی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، یقین کریں کہ بچے کے ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں یا ہینڈ سینیٹائیزر کا استعمال کریں۔این سی او سی نے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں کی سواریوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں، گاڑی میں بٹھاتے وقت یقینی بنائیں کہ بچوں نے فیس ماسک پہنے ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں