موٹر وے کیس میں چوتھاکردار سامنے آگیا ملزم وقارالحسن کے چونکا دینے والے انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی)موٹر وے کیس میں ایک اور کردار سامنے آگیا۔گزشتہ روز پولیس کو گرفتاری دینے والے ملزم وقارالحسن نے چونکا دینے والے انکشافات کردئیے۔نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق ملزم وقارالحسن نے پولیس کے سامنے دئیے گئے

بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ملزم عابد کچھ عرصہ سے شفقت نامی شخص کیساتھ وارداتیں کرتارہا۔ شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد کا دوست ہے۔وقارالحسن کے بیان کے بعد پولیس نے ملزم شفقت کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں شیخوپورہ روانہ کردی ہیں،پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں وقارالحسن واقعہ میں ملوث نہیں پایاگیا، ڈی این اے رپور ٹ کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔دوسری جانب مرکزی ملزم عابد علی کے بہنوئی اور رشتے دار بھی زیر حراست ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close