موٹروے کیس ، ایک اور ملزم نے گرفتاری دیدی

اسلام آبا(پی این آئی )موٹر وے کیس میں خود پولیس کو اپنی گرفتاری پیش کرنے والے ملزم وقار الحسن کے سالے عباس نے بھی اپنی گرفتاری دیدی۔ذرائع کے مطابق موٹر وے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور زیر حراست ملزم وقارکے سالے عباس نے

بھی گرفتاری دے دی ہے۔زرائع کا بتانا ہے کہ عباس نے شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وقار الحسن نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا تھا کہ اس کا سالہ عباس اس کے نام پر جاری ہونے والی سم استعمال کر رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close