سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے موٹر وے واقعہ سے متعلق متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی‎

اسلام آباد (پی این آئی )سی سی پی او لاہورعمر شیخ نے موٹروے کیس پر متنازعہ بیان دیا تھا جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔تاہم انہوں نے اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ نےکہا ہے کہ میں اپنے بیان پر متاثرہ خاندان اور پورے پاکستان سے معافی مانگتا ہوں اگر میرے بیان پر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس کیلئے میں اپنی بہنوں ، بھائیوں اور سوسائٹی سے معافی مانگتا ہوں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close