ن لیگ اور ق لیگ ایک ہو گئیں، عثمان بزدار کو بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ(ن) نے پنجاب حکومت کی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کردی۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بنائی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عثمان بزدارنے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12رکنی کمیٹی

بنائی ہے لیکن اس میں پنجاب کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کا ایک بھی رکن شامل نہیں ،پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔بلدیاتی انتخابات کرانے والی کمیٹی میں ایک شکست خوردہ شخص اعجاز چوہدری شامل ہے جبکہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی بھی بلدیاتی انتخابات کرانے والی کمیٹی کے رکن ہیں۔یہ وفاق کی جانب سے پنجاب کے معاملات میں مداخلت کی واضح مثال ہے۔مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے بھی عثمان بزدار کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔تحریک انصاف اپنی سب سے اہم اتحادی جماعت (ق) لیگ سے بھی ہاتھ کرگئی ہے۔تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں پیشگی شکست کے خوف سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی موجودہ حالات میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار نہیں ۔عثمان بزدار بلدیاتی انتخابات کرانے والی جعلی کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لیں اور نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے جس میں اپوزیشن جماعتوں کے بھی نمائندے شامل ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں