کراچی(پی این آئی) برطانیہ کی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے 10 دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت کے بعد بکنگ کا آغاز ہوگا، ایئر لائن دس دسمبر کو
مانچسٹر سے اسلام آباد پہلی فلائٹ آپریٹ کرے گی، 12 دسمبر کو لندن سے اسلام آباد اور 13 دسمبر کو لندن سے لاہور کے لیے فلائٹ آپریٹ کرے گی۔ورجن اٹلانٹک لندن سے لاہور ہفتہ وار 4 پروازیں، مانچسٹر سے اسلام آباد ہفتہ وار 4 پروازیں، لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار 3 فلائٹس آپریٹ کرے گی۔مسافروں کو لاہور سے براہ راست لندن کے لیے ورجن اٹلانٹک ایئر ویز کی پرواز میں اپر کلاس، پریمیم اور اکانومی لائٹ کلاس کی سفری سہولت میسر ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں