سی سی پی او نے متاثرہ خاتون کو ملزم بنانے کی کوشش کی، اور عقل سے عاری وزیر اعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خواجہ آصف حکومت پر برس پڑے

سیالکوٹ(پی این آئی)سی سی پی او نے متاثرہ خاتون کو ملزم بنانے کی کوشش کی،اور عقل سے عاری وزیر اعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خواجہ آصف حکومت پر برس پڑے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نےکہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان عقل سے عاری ہیں، خاتون کا تمسخر اڑانے والے

پولیس آفیسر کے دفاع میں وزیراعظم بیان دے ر ہے ہیں،سی سی پی او لاہور نے اپنا آئی جی تبدیل کروادیا ۔ خواجہ آصف نےکہا کہ ریپ اور جنسی زیادتی کےواقعات پورے ملک میں ہو رہے ہیں جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ہمارے معاشرے پر اخلاقی طور پر زوال آ چکا ہے اور اخلاقی و اقداربری طرح پامال ہو چکی ہیں،اس زوال کی رفتار گذشتہ دو سالوں میں بہت تیز ہو چکی ہے،سی سی پی او نے متاثرہ خاتون کو ملزم بنانے کی کوشش کی، یہ پولیس کے لئے بھی باعث شرم ہے کہ ان کا آفیسر کیسی بات کر رہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیر اعظم عقل سے عاری ہے، خاتون کا تمسخر اڑانے والے پولیس آفیسر کے دفاع میں وزیر اعظم بیان دے رہا ہے،حکومت کو یہ ہی سمجھ نہیں آرہی کہ کون سا پولیس آفیسر پنجاب کو ٹھیک طریقے سے چلائے گا ؟جو حکمران یہ فیصلہ نہ کر سکیں ان کا حق حکمرانی بھی ختم ہو جاتا ہے،سزا اور جزا کا تصور ختم ہو جائے تو معاشرے کا زندہ رہنے کا جواز بھی ختم ہو جا تا ہے،یہاں تو سزا بھی سلیکٹو طور پر ملتی ہے ،ہمارے یہاں لوگوں کے گریبانوں پر ہاتھ بھی سلیکٹو طور پر پہنچتے ہیں،یہاں پر با رسوخ لوگ جن کے وسائل ہیں قانون ان کے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتا ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close