حمزہ شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار آپ کیا چاہتے ہیں آپ کے بھائی طرح صاحبزادے کو بھی لندن بھیج دیں‘شہزاد اکبر کاردعمل

اسلام آباد(پی این آئیـ)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے حمزہ شہباز کو کورونا ہونے پر شہبازشریف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں آپ کےبھائی کی طرح اسے بھی لندن بھیج دیں؟لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور پنجاب میں قائد حزب اختلاف

حمزہ شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔حمزہ شہباز کی بیماری پر ان کے والد و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہئ کہ مشرف دور کے بعد حمزہ اب نیب نیازی انتقام کا ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔شہباز شریف کے بیان کے ردعمل میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ’چاچو، صاحبزادے کسی سیاسی جرم میں نہیں بلکہ اربوں کی منی لانڈرنگ اور سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے جرم میں بند ہیں، ان کی بیل ہائیکورٹ سے مسترد ہو چکی ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ کیا چاہتے ہیں آپ کے بھائی طرح صاحبزادے کو بھی لندن بھیج دیں؟ باقی اللہ شفا دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close