لاہور(پی این آئی )لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ،مرکزی ملزم عابد علی کے مبینہ ساتھی وقار الحسن نے خود تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹائون میں پیش کر گرفتاری دیتے ہوئے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ۔ ملزم کی تھانے میں خود پیش ہونے کیاطلاع ملتے ہی
اعلیٰ پولیس افسران بھی پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا مبینہ شریک ملزم قرار دئیے جانے والے شیخوپورہ کے رہائشی وقار الحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹائون میں پیش ہو کر گرفتاری دے دیدی ہے تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے وقار الحسن کی ایک قریبی عزیزہ کو پولیس نے حراست میں لیا تھا جس پر ملزم خود پیش ہوا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ ملزم وقار الحسن نے مرکزی ملزم عابد علی کے بارے میں پولیس کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ہے ۔ اس نے مزید بتایا کہ اس کی اہلیہ کا بھائی عباس اس کا موبائل فون استعمال کرتا تھا ،عابد اور عباس دونوں مل کر وارداتیں کرتے تھے ۔ وقار الحسن نے کہا ہے کہ عابد کے ساتھ اس واقعہ میں شامل ہونے کا الزام بے بنیاد ہے ۔ اس واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ ہو گیا ہے۔تاہم اب وقار الحسن کے ڈی این اے کیلئے سیمپل لے لئے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں