لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس کے والد انتقال کرگئے، وقار یونس سڈنی سے لاہور کیلئے روانہ ہوچکے ہیں اور ان کی (آج) اتوار کی شب لاہور واپسی متوقع ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کے والد کے
انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وقار یونس دورہ انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے تاہم کورونا ایس او پی کی وجہ سے انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑا تھا اب وقار یونس قرنطینہ سے نکل کر فیملی سے ملے بغیر سڈنی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ان کی اہلیہ نے بتایا کہ وقار یونس ہوٹل قرنطینہ سے ہی پاکستان واپس چلے گئے، ان سے ہماری ملاقات نہیں ہو سکی۔ان کا کہنا تھا کہ وقار یونس کے والد کی حالت لاہور میں تشویشناک ہے جن کا اب انتقال ہوچکا ہے۔وقار یونس کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ایک مشکل وقت ہے جب سننے کو ملے کہ ایک بڑا شخص اکیلا رو پڑا ہو اور وہ کچھ نہیں کر سکتا، یہ تکلیف دہ لمحات ہیں۔خیال رہے کہ نیو ساؤتھ ویلز کووڈ 19 قوانین کے تحت وقار یونس کو 14 روز کا ہوٹل قرنطینہ مکمل کرنا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں