موٹر وے واقعہ پر سی سی پی او کا بیان غیر ضروری تھا، عثمان بزدار نے کارروائی کی فیصلہ کر لیا، پہلا ایکشن کیا لیا؟ جانیئے

لاہور(پی این آئی)موٹر وے واقعہ پر سی سی پی او کا بیان غیر ضروری تھا، عثمان بزدار نے کارروائی کی فیصلہ کر لیا، پہلا ایکشن کیا لیا؟ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موٹر وے زیادتی کیس میں سی سی پی او لاہور کا بیان غیر ضروری تھا، آئی جی نے، سی سی پی او کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے،

اُن کا جواب آنے کے بعد قانونی کارروائی کریں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق واقعے کے ملزمان کا 72 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سراغ لگالیا گیا، پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایات کی ہیں کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئےجائیں۔ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کے لیے 25،25 لاکھ روپے کا انعام رکھا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔عثمان بزدار نے کہا کہ جن درندوں نے خاتون سے زیادتی کی ہے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، جبکہ میرا متاثرہ خاتون سے بھی رابطہ ہوا ان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں