بھارت سے پاکستان میں مون سون بارشوں کا سسٹم داخل، کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)( تفصیلی موسمی پیشگوئی ⛈)انڈیا کے مشہور موسمیاتی ادارے Skymet Weather کے مطابق ایک مونسون ٹرف خیلج بنگال سے لے کر پنجاب، پاکستان تک بنی ہوئی ہے-اس کہ کچھ آثرات پاکستان میں دیکھے جاسکتے ہیں-آج رات کشمیر( راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور، ممبھر، بھاغ ) گلگت بلتستان(

سکردو، بونجی، چلاس، استور، بگروٹ، ہنزا، گلگت) بالائی خیبرپختونخوا( مالاکنڈ، ہزارہ، سوات، دیر، چیترال، کرم، مانسہرہ، ایبٹ آباد ) میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے- چونکہ مو نسو ن ٹرف پنجاب کے بالائی علاقوں میں موجود ہے-اس کی وجہ سے لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، ناروال، سیالکوٹ، جہلم، اسلام آباد، چکوال، شیخوپورہ، راوالپنڈی اور اٹک میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے-اس دوران وسطی/جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے-آئندہ 7 دنوں تک ملک میں کسی بھی جگہ بارش کا کوئی خاص امکان نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں