اب کوئی سیاستدان زیادہ سے زیادہ کتنے حلقوں سے بیک وقت الیکشن لڑ سکتا ہے؟ نیا قانون بن گیا

اسلام آباد(پی این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے ایک امیدوار کے بیک وقت دو سے زیادہ نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرنے کا بل کثرت رائے سے منظورکر لیا، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی (ف) کی مخالفت نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے

قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ کہ صدارت میں ہوا، اجلاس میں آئینی (ترمیمی) بل 2019(آرٹیکل 223 میں ترمیم)کا جائزہ لیا گیا، بل کے محرک جنید اکبر نے کہاکہ امیدوار دو سے زیادہ حلقوں پر الیکشن نہ لڑیں، بل پر رائے شماری کے دوران ارکان کمیٹی عالیہ کامران،ڈاکٹر نفیسہ شاہ، سید حسین طارق، نوید قمر اور محمود بشیر ورک نے بل کی مخالفت کی جبکہ پانچ ارکان نے بل کی حمایت کی، بل کی حمایت اور مخالفت میں پانچ پانچ ووٹ آئے، چیئرمین کمیٹی نے بل کے حق میں ووٹ دیا، جس کے باعث بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، بل کے تحت دو نشستوں پر الیکشن جیتنے والا امیدوار جو نشست چھوڑے گا وہ اس نشست کے انتخابات پر آنے والے تمام اخراجات الیکشن کمیشن کو ادا کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں