واقعہ موٹروے، وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا

ملتان(پی این آئی)تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ موٹر وے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، عمران خان کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملتان میں میڈیا سےگفتگو میں جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ خدا کی بستی میں درندوں نےانسانیت کوبھی شرمندہ کردیا،موٹروے واقعہ پر دل

بہت پریشان ہوا،اب ان درندوں کو نشان عبرت بنانا ریاست کی ذمہ داری ٹھہری،ہمیں اس بچی کے لیےانصاف چاہیے،واقعہ پروزیر اعظم عمران خان کومستعفی ہو جانا چاہیے۔واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کی آبروریزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالااور سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنےآبروریزی کی۔سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اس واقعے پر ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ یہ خاتون رات 12 بجے لاہور ڈیفنس سے گجرانولہ جانے کے لیے نکلی ہیں، حیران ہوں کہ تین بچوں کی ماں ہے، اکیلی ڈرائیور ہونے کے باجود وہ جی ٹی روڈ سے کیوں گجرانوالہ نہیں گئیں؟۔ان کا کہنا تھا کہ اکیلی خاتون کو آدھی رات میں موٹروے سے جانے کی ضرورت کیا تھی، وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہ گئیں جہاں آبادی تھی؟۔دوسری طرف سی سی پی او لاہور کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر پنجاب حکومت نے انہیں شو کاز نوٹس بھیجتےہوئےوضاحت طلب کر لی ہےجبکہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نےکہاہےکہ سرکاری افسران کو میڈیا پر بیان دینا ہی نہیں چاہیے، سی سی پی او کے بیان تحقیقات کا حصہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں