پشاور بی آر ٹی بس میں ایک بار پھر آتشزدگی، تفصیلات جانئے

پشاور(پی این آئی):پشاور بی آرٹی بس میں ایک بار پھر آتشزدگی، نادرا آفس نشتر آباد کے قریب بی آر ٹی بس میں آگ لگ گئی تاہم مسافر محفوظ رہے۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق پشاور بی آرٹی بس میں ایک بار پھر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم اس بار بھی مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق

بی آر ٹی گلبہار اسٹیشن پر موجود بی آر ٹی کی بس میں لگی آگ پر قابو پایا لیا گیا ہے، اور آگ لگنے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ آگ نادرا آفس نشتر آباد کے قریب لگی، آگ بجھانے کے لئے ریسکیو1122 کو طلب کرلیا گیا، تاہم ٹرانس پشاور کی ریپڈ رسپونس ٹیمیں موقع پر موجود ہوتی ہیں اور تمام مسافروں کو باحفاظت بس اور اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی یونیورسٹی روڈ پر بھی بی آر ٹی بس کی چھت پر آگ لگی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close