اپنےذہن سے نکال دیں کہ نواز شریف خاندان کو تنگ کرنے سے کوئی پولیس افسر پروموشن لے گا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

اسلام آباد (پی این آئی)اپنےذہن سے نکال دیں کہ نواز شریف خاندان کو تنگ کرنے سے کوئی پولیس افسر پروموشن لے گا ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا اور اپنے ذہن سے نکال دیں کہ نواز شریف خاندان کو تنگ کرنے سے کوئی پولیس افسر

پروموشن لے گا ۔مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ پتھراؤ معاملے پر چوہنگ تھانے شامل تفتیش ہونے کے لیے تھانے پہنچے مگر پولیس افسران نہ ہونے کے باعث اپنا بیان ریکارڑ نہ کروا سکے ۔چوہنگ تھانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنکا کہنا تھا کہ آج کی حکومت نیب اور دیگر اداروں کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کر رہی ہے ۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ہوتے تو آج متاثرہ بچی کے گھر پہنچے ہوتے اور یہاں پولیس کو صرف سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لئے تبدیل کیا جاتا ہے اور یہاں پر آئی جی اور سی سی پی او کو صرف نون لیگ کے خلاف استعمال کرنے کے لئے تبدیل کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر حوا کی بیٹی محفوظ نہیں، موٹروے پر سرعام قوم کی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیایہاں اگر شہباز شریف ہوتے تو 24 گھنٹے میں ملزم گرفتار ہوچکے ہوتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close