بارشوں نے تباہی مچا دی، گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

واشنگٹن(پی این آئی)بارشوں نے تباہی مچادی ، گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں کئی روز سے جاری بارشوں نے بڑے

پیمانے پر تباہی مچادی ہے کئی گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ علاقوں سےشہریوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے جبکہ زیریں علاقوں سے پانی نکالنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close