عالمی ٹاپ 10رینکنگ میں وزیراعظم عمران خان کا کھلاڑی بھی شامل ، حیران کن نام سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی ) کرونا کے باعث معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی بینک کے تعاون کو سراہتے ہیں،حکومت کورونا کے بعد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مصروف ہو گئی ہے ۔وفاقی وزیر خسرو بختیار نے عالمی بینک کے نائب صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔ادھر برطانوی جریدے ایشین ورلڈ نے کورونا کے خلاف کامیاب

حکمت عملی والے ٹاپ ٹین سیاستدانوں کی فہرست جاری کردی جس میں وزیراعظم عمران خان کا پہلا نمبر ہے، معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل ہیں۔برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کورونا وبا کے دوران امدادی فنڈ شروع کیا‘ان کی حکومت کی طرف سے بیروزگار افراد تک بروقت امداد بھی پہنچائی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں