راتوں رات موٹروے پر ڈاکوئوں نے کئی گاڑیاں لوٹ لیں ، افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی ) شیخوپورہ کے قریب مسلح ڈاکووں نے گاڑیوں کو لوٹ لیا۔اطلاعات کے مطابق موٹروے پر ایک اور وار دات پیش آئی ہے ، ڈاکووں نے لاہور اسلام آباد موٹر وے پر درخت پھینک کر گاڑیوں کو روکا، گولیاں مار کر کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی برسٹ کر دیے۔

موٹر وے پر مسلح ڈکیتی کی واردات شیخوپورہ انٹر چینج سے 3 کلو میٹر دور اسلام آباد کی طرف ہوئی، ڈاکو کئی گاڑیوں کو لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے۔مسافروں نے موٹر وے پولیس کو اطلاع دی تاہم کوئی جواب نہ ملا، ون فائیو پر اطلاع کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close