پشاور(پی این آئی)تاجروں کا 15 سال پرانا مسئلہ حل ،وزیراعلی نے تاجروں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعلی محمود خان نے تاجروں کا 15 سال پراناگھمبیر مسئلہ حل کردیا اور لوکل گورنمنٹ کرایوں کی مدمیں 5کروڑ کا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سے
تاجر تنظیموں کے وفد کی کامران بنگش کی قیادت میں ملاقات ہوئی ، معاون خصوصی ضیااللہ بنگش بھی موجود تھے، ملاقات میں لوکل گورنمنٹ کے 2400یونٹ کے کرایوں کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے تاجران کے حق میں فیصلہ سنا دیااور 2005 سے زیرغور کرایوں کا گھمبیر مسئلہ حل کردیا۔وزیراعلی محمود خان نے لوکل گورنمنٹ کرایوں کی مدمیں 5کروڑ ریلیف کا فیصلہ کیا ، کرایوں کی مد میں مطلوبہ 15کروڑ رقم کم کرکے 10کروڑ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی کےپی نے کہا تاجربرادری بقایاجات کی ادائیگی قسطوں میں کریں ، تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔تمام تاجر تنظیموں نے وزیراعلی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں تاجر دوست حکومت ہے۔کامران بنگش نے کہا وزیراعلی محمود خان نے 15سال پراناگھمبیر مسئلہ حل کردیا ، تاجر ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں