کورونا کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا بڑا فیصلہ

کراچی(پی این آئی)کورونا کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش ،محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا بڑا فیصلہ، سندھ حکومت نے کورونا کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے متاثرہ خاندانوں کو بڑا ریلیف دے دیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے روٹ پرمٹ پرجرمانہ 100 فیصد معاف کر دیا ہے۔ روٹ پرمٹ فیس پرجرمانےکی معافی

اپریل سےجون کی سہ ماہی کیلئے ہوگی۔وزیرٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ کا کہنا ہے کہ موٹروہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پر بھی جرمانہ معاف کردیاگیا، موٹروہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پر100فیصدجرمانہ معاف کیاگیا ہے۔وزیرٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نےٹرانسپورٹرز کو ریلیف کیلئے معاملہ کابینہ میں اٹھایا تھا اور سندھ کابینہ کی منظوری کےبعد محکمہ ٹرانسپورٹ نےجرمانہ معافی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close