مہمند حادثہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا متاثرین کیلئے امدادی پیکج میں اضافے کا اعلان

پشاور(پی این آئی)مہمند حادثہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا متاثرین کیلئے امدادی پیکج میں اضافے کا اعلان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے مہمند حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج 5 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ کر دیا جبکہ زخمیوں کو ایک لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی۔تفصیلات کے

مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے مہمند حادثہ کے متاثرین کے لیےامدادی پیکج میں اضافے کا اعلان کردیا ، جس کے بعد جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج 5 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ کر دیا گیا جبکہ حادثے میں زخمیوں کو ایک لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی۔وزیراعلیٰ کےپی محمود خان نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اس دلخراش واقعہ پر پوری قوم افسردہ ہے، زخمیوں کو مفت طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔محمود خان نے ریسکیو آپریشن میں مقامی کمیونٹی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل وزیراعلی خیبرپختونخوا نےجاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو پانچ لاکھ اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دینے کااعلان کیا تھا، وزیر محنت شوکت یوسفزئی کاکہنا تھا کہ لیبرڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھی مزدوروں کی مدد کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں