بڑی خوشخبری ،زمینی و فضائی سفر کے علاوہ سمندری راستے بھی کھل گئے وفاقی کابینہ نے دنیا بھر کیلئے مسافر بحری جہاز چلانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پی این آئی ) وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کابینہ نے میری ٹائم کی دنیا بھر کے لئے مسافر بحری جہاز چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ سمندری سرحد اب مسافروں کے لئے کھلی ہے۔ منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بلیو اکانومی کے ویژن پر عمل درآمد کا

آغاز ہوگیا ہے۔ پاکستان کے لئے آج تاریخی دن ہے۔ سمندری سرحدیں اب مسافروں کے لئے کھل رہی ہیں۔ وفاقی کابینہ نے میری ٹائم کی دنیا بھر کے لئے مسافر بحری جہاز چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ مسافر بحری جہازوں کی منظوری بحری معیشت کی بہتری کے لئے دی گئی ہے۔ فیری سروس سے زائرین ایران، عراق اور دیگر ممالک میں زیارتوں کے لئے بھی جا سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں