اسلام آباد(پی این آئی):سبسڈی کا مقصد غریب لوگوں کی مدد ہوتا ہے لیکن سبسڈی وہ لوگ لے رہے ہیں جوبہت طاقتور ہیں، وزیراعظم عمران خان، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سبسڈی کا مقصد غریب لوگوں کی مدد ہوتا ہے لیکن سبسڈی وہ لوگ لے رہے ہیں جوپہلے سے بہت طاقتور ہیں۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب
کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو معلوم ہوتا ہےکہ ملک میں کیا مسائل ہوتے ہیں، ماضی میں بروقت فیصلے نہ ہونےکی وجہ سےہماری انڈسٹری کونقصان ہوا، آج ہماری انڈسٹری مشکل میں ہے، بجلی کی پیداوار سے متعلق بہت پہلے سوچنا چاہیے تھا، ہم 17 روپے فی یونٹ بجلی پیداکررہے ہیں اور 14 روپے میں فروخت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سبسڈی کا مقصد غریب لوگوں کی مدد ہوتا ہے لیکن سبسڈی وہ لوگ لے رہے ہیں جوپہلے سے بہت طاقتور ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گیس کی درآمد اور مقامی گیس کی قیمتوں میں بہت بڑا فرق ہے، سردیوں میں گیس کابہت بڑا بحران آجاتا ہے، توانائی سے متعلق ماضی میں کبھی بحث ومباحثہ نہیں ہوا، ہمیں پاکستان کے درپیش چیلنجز کو سامنے رکھ کر بحث و مباحثہ کرنا ہوگا، خواہش ہےکہ ملک کے بڑےمسائل پرقومی بحث ہو۔عمران خان نے مزید کہا کہ پن بجلی کی پیداوار میں اضافے سے متعلق کسی نے نہیں سوچا، آئندہ سردیوں میں گیس کا مسئلہ آئےگا اور اس سے اگلی سردیوں میں گیس کا مزید مسئلہ سامنے آئے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی مفادکا تحفظ نہیں کریں گے تو صوبائی مفاد بھی بےکار ہو جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں