دنیا کو اگلی وبا کے لیے خود کو بہتر طور پر تیار کرنا چاہئے، عالمی ادارہ صحت نے خطرناک پیشنگوئی کر دی

جنیوا (پی این آئی) دنیا کو اگلی وبا کے لیے خود کو بہتر طور پر تیار کرنا چاہئے، عالمی ادارہ صحت نے خطرناک پیشنگوئی کر دی…. ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گبریوسس نے کہا ہے کہ دنیا کو اگلی وبا کے لیے خود کو بہتر طور پر تیار کرنا چاہئے۔جنیوا میں نیوز بریفنگ میں انہوں نے

بتایا کورونا آخری وبا نہیں ہوگی۔ تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ وبائی امراض زندگی کی ایک حقیقت ہیں لیکن جب آئندہ کوئی وبا آئے تو دنیا کو تیار رہنا چاہیے۔ اس وقت کے مقابلے میں زیادہ تیار ہونا چاہیے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے ممالک پر ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری پر بھی زور دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں