مسلم لیگ (ن)کو اب تک کا بڑا دھچکا لگ گیا، سابق خاتون وزیر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی سابق صدر اور وزیر ثوبیہ مقدم پی ٹی آئی میں شامل ہو گئیں۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی سابق صدر اور وزیر ثوبیہ مقدم نے چیف آرگنائزر سیف الله خان نیازی سے اسلام آباد میں

خصوصی ملاقات کی جس میں مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد اور سینئر رہنما سیّد واجد حسین بخاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی صوبائی رہنما و سابق وزیر ثوبیہ مقدم کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف و وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہوں۔سابق رہنما مسلم لیگ (ن) ثوبیہ مقدم نے کہاکہ ملک بھر کیطرح گلگت بلتستان کے عوام بھی وزیراعظم عمران خان کے تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ کھڑے ہیں،آئندہ انتخابات میں گلگت بلتستان کے عوام تحریک انصاف کی شکل میں اپنی سیاسی سمت کا تعین کریں گے، ثوبیہ مقدم نے کہاکہ تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جماعتی آئین و نظم کی پاسداری کا عہد کرتی ہوں، گلگت بلتستان میں وزیراعظم عمران خان کے پیغام کی ترویج میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف الله نیازی نے ثوبیہ مقدم کی ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی بھرپور معاونت و حمایت سے گلگت بلتستان میں تاریخ کا رخ موڑنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئینی و انتظامی اختیارات کی فراہمی کے ساتھ گلگت کے عوام کی فلاح و ترقی اولین ترجیحات ہیں۔نظام کی تبدیلی کے ذریعے وسائل کی فراہمی اور ترقی میں گلگت بلتستان کی شراکت کا بطور خاص اہتمام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں