ملک بھر میں غریبوں کی تلاش شروع ہو گئی، کتنے لوگ غربت سے نکل چکے ہیں ؟ مزید کتنے غربت کی لائن سے نیچے آچکے ہیں؟ ٹیمیں گھر گھر جاکر ڈیٹا لیں گی

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں احساس سروے شروع ہوچکا ،سروے کے تحت غربت کی لکیر سے نیچے جانے والے خاندانوں کی نشاندہی کی جائے گی،سروے میں معلوم ہوگا کہ کتنے لوگ غربت سے نکل چکے

ہیں یا مزید کتنے غربت کی لائن سے نیچے آچکے ہیں،سروے کے دوران ٹیمیں گھر گھر جاکر ڈیٹا لیں گے،ہر علاقے میں ڈیسک بھی بنائے جائیں گے تاکہ رہ جانے والے وہاں رجسٹرڈ ہوسکے۔منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت کا اجلاس شروع چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں وزارت سماجی تحفظ و غربت شماری حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں احساس سروے شروع ہوچکا ،سروے کے تحت غربت کی لکیر سے نیچے جانے والے خاندانوں کی نشاندہی کی جائے گی،اس سروے کا مقصد سابقہ سرویز کی آپ گریڈیشن ہے،سروے میں معلوم ہوگا کہ کتنے لوگ غربت سے نکل چکے ہیں یا مزید کتنے غربت کی لائن سے نیچے آچکے ہیں،سروے کے دوران ٹیمیں گھر گھر جاکر ڈیٹا لیں گے،ہر علاقے میں ڈیسک بھی بنائے جائیں گے تاکہ رہ جانے والے وہاں رجسٹرڈ ہوسکے،آخری مرتبہ 2016 میں سروے ہوا تھا۔احساس پروگرام سے اس وقت ملک کی اٹھارہ فیصد آبادی مستفید ہورہے ہیں،ہمارا ہدف ہے کہ 7 ملین افراد تک کو اس پروگرام میں کور کریں،احساس کے تحت پرائمری ایجوکیشن کیلئے سہماہی بنیادوں پر اعزازئیے دے جاتے ہیں،اعلیٰ تعلیم کیلئے انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام شروع کیا ہے،یہ پروگرام2019 میں شروع ہوا تھا,اب رواں تعلیمی سال کیلئے بھی اس پروگرام میں شمولیت کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع ہوچکی ہے،تعلیمی سال 2020-21کے لیے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ آن لائن پورٹل کھول دیا گیا ہے،ملک کی 119 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ پروگراموں کے طالبعلم اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکیں گے،تعلیمی سال 2019-20میں مجموعی طور پر4.827 ارب روپے لاگت کے انڈر گرایجویٹ اسکالرشپس طلباء میں تقسیم کیے گئے،اس پروگرام کے تحت ہر سال کم آمدن والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے50,000 انڈر گریجویٹ طلباء کو وظائف دئیے جائیں گے، اس چار سالہ پروگرام سے 200,000 طلباء مستفید ہونگے، اس اسکالرشپ میں 100 فیصد ٹیوشن فیس اور 4,000روپے ماہانہ کا وظیفہ بھی شامل ہے، پروگرام کے دائرہ کار میں چاروں صوبے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں