انصاف کی فراہمی میں تیزی، خیبر پختونخوا میں فارنزک ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ، قانون سازی کر لی گئی

پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا حکومت نے جرائم کی تحقیقات میں تیزی کے لیے فارنزک ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، فارنزک سائنس ایجنسی بل صوبائی اسمبلی میں منظور ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق حیبرپختونخوا حکومت نے فارنزک سائنس ایجنسی بل صوبائی اسمبلی سے منظور کرالیا، فارنزک ایجنسی کے قیام سے

صوبے میں جرائم کی تحقیقات میں تیزی آئے گی اور ملزمان تک پہنچنے میں معاونت ملے گی۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ جرائم کی تفتیش میں تحقیقاتی ادارے زیرسماعت کیسز میں معاونت کریں گے، ایجنسی کے تحت جرائم میں استعمال دستاویز، مواد اور آلات کی جانچ پڑتال ہوگی۔متن کے مطابق تحقیقات میں غلطی یاغفلت پر ملازمین کو 7سال کی سزا اور 10لاکھ روپے جرمانے کی تجویز شامل ہے، محکمہ داخلہ ایجنسی کی سالانہ رپورٹ اسمبلی میں پیش کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں