نوازشریف کااہم ترین پاکستانی شخصیت سے رابطہ این آر او نہ ہوا تو ن لیگ نے اگلی حکمت عملی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) این آر او نہ ہوا تو ن لیگ کی طرف سے 20 ستمبر کو بڑا اعلان متوقع ، سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ ن لیگ کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کی ایک

اہم ترین شخصیت سے بات کی ہے ، جس کے بعد سے بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ اگر انہیں کسی قسم کا این آر او نہ ملا تو مسلم لیگ ن رواں ماہ کی 20 تاریخ کو ایک بڑا اعلان کر سکتی ہے ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ڈیل کی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ، اسی سلسلے میں انہوں نے آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی ۔ایک سوال کے جواب میں تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے مزید بتایا کہ جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اسمبلیوں سے استعفوں کا مطالبہ کیا ہے مگر نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے انہیں صاف صاف منع کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم کو 10ستمبر کو طلب کررکھا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں