کورونا کے حفاظتی اقدامات 100 فیصد ممکن نہیں ،تعلیمی اداروں کو کھولنے کی بڑی مخالفت کر دی گئی

لاہور(پی این آئی ) پنجاب ٹیچرز یونین نے سکول کھولنے کی فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول کھولنے کا فیصلہ کورونا کو مدنظر رکھ کرکیا جائے،کورونا کے حفاظتی اقدامات 100فیصد ممکن نہیں بنائے جاسکتے، کورونا کے ساتھ ڈینگی کے بڑھنے کا خطرہ موجود ہے۔ پنجاب ٹیچرزیونین کے صدر

رانا لیاقت نے اپنے بیان میں کہا کہ این سی اوسی سکول کھولنے کا فیصلہ کورونا وباء کے حالات کو مدنظر رکھ کر کرے۔کورونا کے حفاظتی اقدامات 100فیصد ممکن نہیں بنائے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے ساتھ ڈینگی کے بڑھنے کا خطرہ موجود ہے۔اس لیے تمام حالات کا جائزہ لے کر سکول کھولیں جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ابھی تک نان سیلری بجٹ سکولوں کو نہیں مل سکا۔ دوسری جانب آل پاکستان سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا ۔ایسوسی ایش کے صدر ملک ابرار حسین نے مطالبہ کیاکہ تمام سکول ایک ہی وقت میں کھولے جائیں ۔ ملک ابرار حسین نے کہاکہ کورونا کا زور ٹوٹنے اور کاروباری مراکز کھلنے سے کورونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا۔ ملک ابرار حسین نے کہاکہ اگر تجارتی مراکز کھلنے اور عوام کے رش سے مسئلہ نہیں بنا تو بچوں کے سکول جانے سے بھی نہیں بنے گا۔ ملک ابرار حسین نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے، پندرہ اگست لو کھولے گئے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کو سلسلہ ناقابل قبول ہے۔ملک ابرار حسین نے کہاکہ تمام کلاسوں کو ایک ہی وقت میں کھولنے کا اعلان کیا جائے، بچوں کا قیمتی وقت پہلے ہی ضائع ہو چکا مزید تاخیر خطرناک ہو گی۔ ملک ابرار حسین نے کہاکہ کھولے گئے تعلیمی اداروں اور مدارس کے امتحانات سے بچوں میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، تعلیمی ادارے کھول کر تعلیمی سرگرمیاں فی الفور شروع کرائی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں