شہباز شریف جلد نا اہل ہو کر جیل جانیوالے ہیں، مسلم لیگ (ن)میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نا اہل ہو جا ئیں گے اور جیل جائیں گے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف اپنے گھر اے پی سی کیلئے

تیار نہیں تھے، اب میزبانی کا ڈھول بلاول زرداری کے گلے پڑ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو باہر جانے کی بہت آس تھی جو ٹوٹ گئی، جب انہیں کوئی امید نہیں رہی تو انہوں نے خود ہی پتھراؤ کرایا،مریم نواز کی پیشی پر ن لیگ گئی ہے جب کہ ش لیگ کا کوئی بندہ وہاں نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کچھ حتمی نہیں ہے،اگر وہ نہیں آتے تو ان کی سیاست ٹیں پٹاس ہو جائے گی لیکن نوازشریف واپس آبھی جائیں تو عمران خان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔شیخ رشید نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نا اہل ہو جا ئیں گے اور جیل جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close