ایوان صدر میں یوم دفاع پر اعزازات دینے کی تقریب، اعلی سول اور عسکری حکام کی شرکت

اسلام آباد(این این آئی)صدر عارف علوی نے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔ایوان صدر میں یوم دفاع پر اعزازات دینے کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں وزرا، اعلی سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔صدر مملکت نے ونگ کمانڈر نعمان کوستارہ جرات عطا کیا۔ ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کو ستارہ

بسالت سے نوازا گیا۔ گروپ کیپٹن رانا الیاس حسن اور لیفٹیننٹ کمانڈر عمیر افتخار کو ستارہ بسالت دیا گیا۔ونگ کمانڈر محمد عمر، کیپٹن جنید عرفان عباسی، صوبیدار میجر منور خان، صوبیدار منیر احمد، نائب صوبیدار نذیر احمد کو بعد از شہادت ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔حوالدار انجینئر محمد آصف، عبدالنصیر، عبدالرحمان، میر ولی شاہ، سپاہی رمزعلی، سمیع اللہ بیگ اور انور جان کو بھی بعد از شہادت ستارہ بسالت دیا گیا۔ایئر مارشل ظہیر احمد بابر، ایئر مارشل جواد سعید، ایئر مارشل محمد زاہد محمود، ریئر ایڈمرل عمران احمد کو ہلال امتیاز عسکری عطا کیا گیا۔میجر جنرل نوید صفدر، میجر جنرل طاہر خادم، میجر جنرل اسلم خان، میجر جنرل عمار ہمدانی، میجر جنرل عرفان شیخ، میجر جنرل وسیم احمد، میجر جنرل عمران فضل، میجر جنرل سید رضا، میجر جنرل طاہر اقبال مرحوم، میجر جنرل ملک مسعود اور میجر جنرل ایوب احسن بھٹی کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کر نے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close