پشاور کی خاتون نے بیک وقت کتنے بچوں کو جنم دیدیا؟ گھر میں خوشیاں ہی خوشیاں

کوہاٹ(پی این آئی) پشاورکے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیدیا۔باخبر ذرائع نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کے روز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی۔نومولود بچوں میں تین بچے اور

دو بچیاں شامل ہیں۔ زچہ اور بچے سب صحت مندہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔خاتون کا تعلق پشاور کے نواحی علاقے باغبان پورہ سے بتایا جاتا ہے۔فوری طورپر مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close