بالی وڈ کے بڑے اداکار کو کورونا کی تشخیص، خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے خود میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ اداکار ارجن کپور نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔اداکار نے بتایا کہ ان کی طبیعت بہتر ہے اور ان میں

کوئی بڑی علامات بھی نہیں۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ارجن کپور کو کورونا کہاں سے لگا اور وہ آخری دنوں میں کن کن افراد سے ملتے رہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close