حکومت نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے نہ کھولے تو ۔۔۔ نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن کے عہدیداروں کی حکومت کو بڑی دھمکی

فیصل آبا د(این این آئی) نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن (نافع) پاکستان کے عہدیداروں نے حکومت سے مطالبہ کہا ہے کہ کر ونا وائر س کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان نجی اداروں کو ہواہے حکومت کر ونا کی مد میں ملنے والی عالمی مالی امداد میں سے تعلیمی اداروں کو مالی معاونت فراہم کر ے اگر حکومت نے

15ستمبر سے تعلیمی ادارے نہ کھولے تو اسلام آبا د سمیت پورے ملک میں احتجاج کریںگے تاکہ مستحق طلبا ء کی طرف سے فیسوں کی عدم ادائیگی سے نجی تعلیمی اداروں کو پہنچنے والے بھاری بھر کم مالی نقصان سے ازالہ ہو سکے اور نجی تعلیمی سیکٹر دوبارہ سے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے قابل ہو سکیں ۔گزشتہ روزضلعی ڈائر یکٹر نافع رانا طارق سرور ،ڈپٹی ڈائر یکٹر چوہدری عمر فاروق ،ڈاکٹر محمد سعید آفتاب ودیگر نے پر یس کانفرنس میں حکومت پر زور دیا کہ وہ انہوں نے پنجاب بھر کی ایجوکیشن ایسوسی ایشنز صوبائی و مرکزی صدرو سیکر ٹریز کے ہمراہ وفاقی وزیر تعلیم گورنر پنجاب اور چارو صوبوں کی قیادتوں اور حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ملا قاتیں کر کے انہیں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل سے آگا ہ کیا جائے مگر اس دوران سامنے آنے والے معاملات پر کوئی عمل قدم نہیں اٹھا یا گیا جس سے تعلیمی اداروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ بر طانوی ڈاکٹر کر س وٹی واضح کر چکے ہیں کہ چھوٹے بچوں میں کر ونا کیسز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے مگر ایسی صورت میں تعلیمی ادارے نہ کھولنے کے نقصانات کر ونا سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں اس لیے حکومت 7ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کردے کیونکہ اس وقت تک بچوں کے 8قیمتی مہینوں کی تعلیم کا نقصان ہو چکا ہے جس کوپورہ کر نا بہت مشکل ہے اور اگر اب بھی تعلیمی ادارے نہ کھولے گئے تو پھر نا قابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے حکومت تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا اعلان کر ے حکومت نجی تعلیمی اداروں کے لیے ریلیف پیکچ فراہم کر ے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں