کرکٹر شاہد آفریدی نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کیا خاص بات کہہ دی؟ تفصیل جانیئے

کراچی(پی این آئی)کرکٹر شاہد آفریدی نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کیا خاص بات کہہ دی؟ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اے میرے دیس کی سرحدوں کی لاج رکھنے والو! تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں!سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے

یومِ دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں پاک فوج کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نےکہا ہے کہ سنگلاخ چٹانوں اور سر سبز میدانوں کے پار تکتی نگاہیں، تپتے ریگ زاروں اور یخ بستہ برف زاروں میں پہرہ دیتے قدم، تند ہواؤں اور شہ زور لہروں کا سینہ چیرتے بدن، ان تھک، پر عزم اور بلند ہمت، اے میرے دیس کی سرحدوں کی لاج رکھنے والو! تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں!

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close