اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے اگلے چند روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک و گرم رہیگا فی الحال کسی نئے سلسلے کی آمد دکھائی نہیں دے رہی اگلے ایک ہفتے تک ملک کے زیاده تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی امید ہے- موجوده سلسلہ مون سون کا
آخری سلسلہ بھی ہوسکتا ہے-لیکن مون سون کا باقاعده اختتام ستمبر کے وسط کے بعد ہوگا- مون سون کے باقاعده اختتام سے قبل ایک سلسلہ آبھی سکتا ہے۔ ستمبر کے تیسرے ہفتے سے مون سون کا باقاعده اختتام ہونے اور حبس کا زور ٹوٹ جانے کا امکان ہے- جس کے بعد موسم خزاں کی آمد ہوسکتی ہے- اور ساتھ میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر پوسٹ مون سون کا آغاز بھی ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں