ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں کئی ماہ بعد کورونا کے کم ترین یومیہ کیسز رپورٹ، مملکت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی کم ہی رہ گئی، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک سعودی عرب میں اب
حالات بہتر ہونے لگے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کئی ماہ بعد کورونا کے کم ترین یومیہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں صرف 791 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ یوں سعودی عرب میں کل کیسز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو چکی۔ جبکہ 2 لاکھ 95 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ مملکت میں اس وقت 24 ہزار سے کچھ زائد مریض زیر علاج ہیں۔ جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہزار 49 ہے۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 67 لاکھ 99 ہزار 221 تک جا پہنچی ہے۔جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 79 ہزار 24 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 70 لاکھ 10 ہزار 333 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 907 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار 864 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 1 لاکھ 92 ہزار 111 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 63 لاکھ 89 ہزار 57 ہو چکی ہے۔برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 25 ہزار 584 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 91 ہزار 801 تک جا پہنچی ہے۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 69 ہزار 635 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 23 ہزار 179 ہو گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں