وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی کے دورا ن خوش کیوں نہیں تھے؟ پیسوں کے حساب کتاب میں گڑ بڑ کا انکشاف

لاہور(پی این آئی ) سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران خوش نہیں تھے، عمران خان کا موڈ ٹھیک نہیں تھا ظاہر ہے مراد علی شاہ ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، پیسوں کے حساب کتاب میں کچھ گڑبڑ ہوئی ہے، کراچی پلان کے پیسوں کو ایک کمیٹی دیکھے گی، کمیٹی کے سربراہ وزیراعلیٰ سندھ

ہوں گے۔انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 11سو ارب کا اعلان کیا ہے، پیسا تو ہمارے پاس بہت ہے، باہر کے ممالک سے قرض بھی لیا ہے، حفیظ شیخ ان کے ساتھ تھے، پیسا تو ہمارے پاس بہت زیادہ ہے۔ عمران خان آج دورہ کراچی میں خوش نہیں تھے، میں کسی سے پوچھا تو انہون نے کہا کہ عمران خان کا موڈ ٹھیک نہیں تھا ظاہر ہے مراد علی شاہ ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں،انہوں نے میڈیا کے سوالوں کے جواب بھی نہیں دیے۔انہوں نے بات کی اور وہاں سے چلے گئے۔ شاہد مسعود نے کہا کہ پیسوں کے حساب کتاب میں کچھ گڑبڑ ہوئی ہے۔ 162ارب جو پچھلے سال دیا گیا تھا، 60ارب سندھ حکومت کو کورونا کی مد میں ملا ہے۔800ارب سندھ حکومت خرچ کررہی ہے، اسی طرح اب وزیراعظم نے 1100ارب پیکج کا اعلان کیا ہے۔ان سب پیسوں کو ایک کمیٹی دیکھے گی۔ اس کمیٹی کے سربراہ وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔واضح رہے وزراعظم عمران خان نے کراچی کیلئے 1100ارب بحالی پیکج کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی تین سالوں میں نالوں کی صفائی،صاف پانی، سیوریج سسٹم ،سالڈ ویسٹ، ٹرانسپورٹ، سڑکوں اور بی آرٹی کی لائنز کے مسائل کو حل کرے گی،یہ تمام کام اسی پیکج میں کیے جائیں گے، پیکج وفاق اور سندھ نے ملکر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام مسائل کے حل کیلئے پی سی آئی سی کمیٹی قائم کی ہے۔اس میں سب اسٹیک ہولڈرزشامل ہوں گے،فوج کا بڑا کردار ہے،دنیا میں جتنے بھی سیلاب آتے ہیں، اس میں فوج بڑھ چڑھ کر کام کرتی ہے، کیونکہ فوج منظم ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے تاریخی پیکج 1100ارب کا لے کر آئے ہیں، اس میں وفاق اور صوبہ ملکر فنڈ دے رہا ہے۔کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں اگلے تین سالوں میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے، نالوں کا مسئلہ ہے، این ڈی ایم اے نالے صاف کرے گی۔ سیوریج سسٹم کراچی کا بڑا مسئلہ ہے، اسی طرح سالڈ ویسٹ بھی بڑا ایشو ہے، گیارہ سو ارب کے پیکج سے اس کو بھی ٹھیک کریں گے، کراچی کے ٹرانسپورٹ، سڑکوں اور بی آرٹی کی لائنز کو بھی اسی پیکج سے ٹھیک کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں