پنجاب بھر میں نئے اکنامک زون، یونیورسٹیاں، نئے ہسپتال ، راوی ریور ویو سٹی ،سمیت 1300 تعمیر و ترقی کے منصوبے جاری ہیں، پی ٹی آئی کے لیڈر کا دعویٰ

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف عامر مغل نے کہا ہے کہ پنجاب میں دو سالوں میں تیز ترین ترقی پر بزدار سرکار مبارکباد کی مستحق ہے۔اپنے ایک پیغام میں انہوںنے کہاکہ پنجاب سے ون میں شو کا خاتمہ ہو چکا ہے،دو سال میں عثمان بزدار نے پنجاب کی ترقی

کی بنیاد رکھ دی ہے، پنجاب بھر میں نئے اکنامک زون، نئی یونیورسٹیاں، نئے کالجز، نئے ہسپتال ، راوی ریور ویو سٹی ،سمیت ،1300 تعمیر و ترقی کے منصوبے جاری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ کا قیام بزدار حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وبا کو اچھے طریقے سے ہینڈل کرنے پر دنیا بزدار حکومت کی تعریفیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بنیادی طور پر پچھلے 35 سالوں میں نااہل نواز حکومت نے پنجاب کی انفراسٹرکچر اور ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوںنے کہاکہ صرف موٹر وے اور میٹرو کے نام پر سیاست کی اور کھربوں کی کمیشن لیکر رائے ونڈ سے لندن تک پراپرٹیز بھی بناء جاتی رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے دو سال میں پنجاب حکومت کا کوء کرپشن اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔ انہوںنے کہاکہ بزدار سرکار کی تین بڑی ترجیحات پنجاب میں گڈ گوورنس، انفراسٹرکچر اور کرپشن سے پاک حکومت ہے جس پر گزشتہ دو سال سے کامیابی سے کام ہو رہا ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں