بیرون ملک سے گندم آگئی،آٹا کتنے روپے فی کلو سستا ہو گیا،عوام کیلئے آخرکار بڑی خوشخبری آہی گئی

اسلام آباد (پی این آئی این آئی)یوکرین سے 65 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر جہاز پاکستان پہنچ گیا، درآمدی گندم کے دوسرے جہاز کو کوالٹی چیکنگ کے بعد کلیئر کردیا گیا۔وزارت قومی غذائی تحفظ کے اعلامیے کے مطابق درآمدی گندم کے دوسرے جہاز کی

کوالٹی کا جائزہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی ٹیم نے لیا۔سیکرٹری وزارت قومی غذائی تحفظ نے درآمدی گندم کی بین الصوبائی ترسیل کے لیے چیف سیکریٹریز سے رابطہ کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت کے لیے سندھ اور پنجاب کے سیکریٹریز سے رابطہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ درآمدی گندم کی آمد کے بعد گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔وزارت قومی غذائی تحفظ کے مطابق گندم کے اسٹریٹجک ذخائر کو بھی ضروری سطح پر برقرار رکھنے کا ارادہ ہے۔اعلامیے کے مطابق درآمدی گندم کا تیسرا جہاز 69 میٹرک ٹن گندم لے کر 8 ستمبر کو کراچی بندرگاہ پہنچے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close